مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی قیادت میں ترنمول کانگریس نے راجیہ
سبھا کو آج ایک نوٹس سونپتے ہوئے 500 اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں کو بند
کرنے کے بعد عام آدمی کو ہوئی تکلیف پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔ترنمول کانگریس نے راجیہ سبھا کے چیئرمین حامد انصاری کو نوٹس
سونپتے ہوئے
کہا کہ 16 نومبر کو پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن اس پر بحث ہونی
چاہئے۔پارٹی کا یہ موقف ایسے وقت میں آیا ہے جب مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے
کالا دھن اور جعلی کرنسی کے خلاف حکومت کے اقدامات پر ترنمول کانگریس اور
پارٹی سربراہ ممتا بنرجی کی رائے پر ناخوشی ظاہر کی ہے۔